فارسی بولنے والوں کا ایمیزون ویب سائٹ پر زبان فارسی کی واپسی کا مطالبہ

تہران، 8 جون، ارنا - دنیا بھر میں فارسی بولنے والوں نے ایک خط میں امریکی آن لائن ویب سائٹ ایمیزون پر زبان فارسی کی واپسی کا مطالبہ کیا.

2018 کے نومبر میں "کرییت اسپیس اور کینڈل کی براہ راست اشاعت" کمپنیوں کے انضمام کے بعد ایمیزون ویب سائٹ نے فارسی کتابوں کی اشاعت کو اپنے  پبلشنگ سروس کو ختم کر دیا.


اس تاریخ کے بعد سے زبان فارسی ایمیزون ویب سائٹ کی زبانوں کی فہرست سے خارج کردیا گیا جس کے نتیجے میں اس ویب سائٹ میں فارسی کتابوں کی اشاعت ممکن نہیں ہے.


ایرانی، یورپ اور امریکہ میں مقیم افغان مصنفین نے ایمیزون ویب سائٹ کے اس اقدام پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک خط میں زبان فارسی کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے، اب تک 16 ہزار افراد نے اس خط کو دستخط کردیا ہے.


اس کھلے خط کے ایک حصہ میں لکھا گیا ہے کہ " تاریخ میں زبان فارسی کی ثقافت اور عظمت کی مبنی پر بڑی افسوس کی بات ہے کہ فارسی مصنفین ایمیزون کی خدمات سے استعمال نہیں کرسکتے ہیں، دنیا بھر میں 120 ملین افراد زبان فارسی پر واقف ہیں لہذا ہم ایمیزون سے اس زبان کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں."


9393**


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 6 =