7 جون، 2019 2:16 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83342846
0 Persons
جاپانی وزیر خارجہ ایران کا دورہ کریں گے

بیجنگ، 7 جون، ارنا- جاپان کے وزیر خارجہ "تارو کونو"، وزیر اعظم "شنزو آبے" کے آئندہ دورہ ایران کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے تہران کا دورہ کریں گے۔

جاپان کی کیودو نیوز ایجنسی کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ، شنزو ابے کے آئندہ دورہ ایران سے پہلے تہران کا دورہ کریں گے اور اپنے ایرانی ہم منصب "محمد جواد ظریف" کیساتھ ملاقات کے علاوہ جاپانی وزیر اعظم کے آئندہ دورہ ایران کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔


واضح رہے کہ جاپانی حکومت نے یہ باضابطہ اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم شنزو آبے 12 جون کو اسلامی جمہوریہ ایران کا سرکاری دورہ کریں گے۔


جاپان کی کیودو نیوز ایجنسی کے مطابق، گزشتہ چار دہائیوں میں کسی بھی جاپانی وزیراعظم کا یہ ایران کا پہلا دورہ ہوگا۔


سرکاری اعلان کے مطابق، جاپانی وزیراعظم کا دورہ 12 سے 14 جون تک ہوگا۔


شنزو آبے نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایران اور آمریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کو ختم کرانے کیلئے دونوں ملکوں کو مذاکرات کی طرف راغب کریں گے۔


رپورٹس کے مطابق، ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد یہ جاپان کے کسی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے. اس پہلے 1978 میں جاپان کے اس وقت کے وزیر اعظم "تاکئو فوکودا" نے تہران کا دورہ کیا تھا۔


شنزو آبے آئندہ دورہ ایران کے موقع پر قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔


**9467


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =