2019 والی بال ورلڈ لیگ، ایرانی ٹیم کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی

تہران، 7 جون، ارنا- ایران کی قومی والی بال ٹیم نے جاپان میں منعقدہ 2019 ورلڈ لیگ مقابلوں کے دوسرے ہفتے میں دنیا کی سب سے برتر والی بال ٹیم برازیل کیخلاف 3-2 نتیجے کیساتھ شکست کھائی۔

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے Musashino Forest سٹڈیم میں منعقدہ 2019 ورلڈ لیگ مقابلوں میں جمعہ کے روز ایرانی کیھلاڑی، طاقتور حریف برازیل کیخلاف میدان میں اترگئے۔



اس سنسنی خیز مقابلے کے پہلے سیٹ میں ایرانی والی بال کیھلاڑیوں نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے 25- 23 کے نتیجے کیساتھ برازیل کو ہرادیا۔



دوسرے سیٹ میں پھر دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور برازیل نے زیادہ برتری کیساتھ اس سیٹ میں 25- 16 سے کامیابی حاصل کی۔



تیسرے سیٹ میں ایرانی کھیلاڑیوں نے زیادہ پراعتماد نظرآئے اور 21 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔



میچ کے چوتھے سیٹ میں ایرانی کھیلاڑیوں نے پوری طاقت کیساتھ اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا لیکن برازیل نے اخر کار 33-31 سے اس سیٹ کو جیت لیا۔



مقابلے کے آخری سیٹ میں برازیل کے کیھلاڑیوں نے 10 کے مقابلے میں 15 پوانٹس کیساتھ برتری حاصل کرکے اس مقابلے میں فتح حاصل کرلی۔



واضح رہے کہ 2019 والی بال ورلڈ لیگ مقابلوں کا پہلے ہفتے چین میں انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی شکست کے9 پوانٹس کیساتھ اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا۔



اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم ہفتے کے روز ارجنٹائن ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی۔



**9467



ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@




آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 1 =