ہالینڈ کا ایران سے متعلق انسٹیکس میکنزم کے ساتھ کام کرنے کا اعلان

تہران، 7 جون، ارنا - ہالینڈ نے ایران سے تجارت کرنے سے متعلق یورپی یونین کے مالیاتی نظام انسٹیکس کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا ہے.

ڈچ حکومت کے مطابق، ہالینڈ انسٹیکس میکنزم میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے.
ہالینڈ نے یورپی یونین کی جانب سے ایران مخالف امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے سے متعلق ڈچ پارلیمنٹ کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ ہالینڈ انسٹیکس میکنزم کی حمایت کرتے ہوئے اس میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے.
ڈچ وزرائے خارجہ اور تجارت نے کہا ہے کہ یورپی یونین امریکی پابندیوں کو غیرقانونی سمجھتی ہے جنہیں تسلیم نہیں کیا جائے گا.
ہالینڈ نے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو عالمی قوانین کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد ہالینڈ کی جانب سے ایران کے ساتھ تجارت میں اضافہ کیا گیا.
رپورٹ کے مطابق، ہالینڈ کی ایران کو برآمدات کی شرح 2014 میں  376 ملین یورو سے بڑھ کر 2017 میں 1.6 ارب یورو تک پہنچ گئی.
*9467**274
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 6 =