غیرمتعلقہ امور کو جوہری معاہدے سے جوڑنا بے فائدہ ہوگا: ایران

تہران، 7 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے ہٹ کر غیرمتعلقہ امور کی بات کرنا اس معاہدے کیلئے فائدہ مند نہیں بلکہ اس سے فریقین کے درمیان بداعتمادی کی فضا میں اضافہ ہوگا.

یہ بات ترجمان دفترخارجہ "سید عباس موسوی" نے فرانسیسی صدر کے حالیہ بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے امریکی صدر کی جانب سے فرانسیسی صدر کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران ایران کے خلاف کئے گئے دعووں کو مسترد کردیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران مخالف پرانے دعوے کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے.
موسوی کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی کے بعد یورپی فریق نے سیاسی بیانات کے علاوہ اب تک کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جن سے ایران کو اس معاہدے کے ثمرات مل سکیں.
انہوں نے یہ تجویز دی ہے کہ جوہری معاہدے سے ہٹ کر غیرمتعلقہ امور کی باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ ایسے بیانات سے امریکہ کو اپنے یکطرفہ اقدامات کو جواز دینے کے لئے فائدہ حاصل ہوگا.
*9467**274
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 10 =