رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق، جرمنی کے وزیر خارجہ، عیدالفطر کی چھٹیوں کے اختتام کے بعد اپنے 3 روزہ مشرق وسطی دورے کے فریم ورک کے اندر اردن، متحدہ عرب امارات اور اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے۔
جرمن محکمہ خارجہ کی ترجمان ماریا آدبار" نے کہا ہے کہ ماس کا دورہ مشرق وسطی، خطے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہتھیاروں کی عدم پھیلاؤ کے سلسلے میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ، فرانس اور برطانیہ جو ایران جوہری معاہدے کے رکن ممالک ہیں، کے مشورہ سے وقوع پذیر ہوگا۔
آدبار نے کہا کہ جرمن وزیر خارجہ، دورہ ایران سے پہلے اپنے امریکی ہم منصب "مائیک پمپئو" اور دیگر امریکی اعلی سفارتکاروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
واضح رہے کہ جاپان کے وزیر اعظم "شنزو آبے" بھی 12 جون کو تین روزہ دورے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ