6 جون، 2019 3:16 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83342401
0 Persons
چینی بینک کا ایران میں کام کرنے کا اعلان

تہران، 6 جون، ارنا - چین کے بینک Kunlun نے کہا ہے کہ رواں برس کے آخر تک اسلامی جمہوریہ ایران میں مالیاتی لین دین کی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کرے گا.

یہ بات ایران کے ایوان صنعت و تجارت کے نائب صدر "پدرام سلطانی" نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہی.
ان کے مطابق، چینی بینک رواں سال کے آخر تک چینی کرنسی کی بنیاد پر ایران کے ساتھ بینکاری تعاون کا آغاز کرے گا.
چینی بینک کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین میں مصنوعات، مخصوص افراد، ٹرانسپورٹیشن کمپنیوں اور بینکوں سے متعلق امریکی پابندیوں کے عین مطابق عمل پیرا ہوگا.
Kunlun واحد چینی بینک ہے جو ایران کے ساتھ کام کرتا ہے.


*9467**274
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 15 =