6 جون، 2019 3:04 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83342391
0 Persons
ایران کی مصر کے علاقے سینا میں دہشتگردی کی مذمت

تہران، 6 جون، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے مصر کے علاقے سینا میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا.

ترجمان دفترخارجہ سید عباس موسوی نے مصری فورسز پر حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہر قسم دہشتگردی کی مذمت ایران کی اصولی پالیسی ہے، حالیہ حملوں کا مقصد اسلامی اور علاقائی ممالک کو فلسطین جیسے عالم اسلام کے اہم مسئلے سے دور کرنا ہے.
ترجمان نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف تمام علاقائی ممالک کے درمیان تعاون پر زور دیا.
مصری نشریاتی ادارے کے مطابق، ملک کے جزیرہ نما سینا میں مختلف چک پوسٹوں پر دہشتگردوں کے حملے میں 8 سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے.
**9467**274
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 7 =