سینٹ پیٹرزبرگ میں عالمی معاشی کانفرنس، ارنا نیوز چیف کی شرکت

سینٹ پیٹرزبرگ، 6 جون، ارنا - روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں دو روزہ بین الاقوامی معاشی کانفرنس کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں ارنا نیوز ایجنسی کے سربراہ سمیت 140 ملکوں کے نمائندے شریک ہیں.

ارنا نیوز ایجنسی کے منیجنگ ڈائیکٹر "سید ضیا ہاشمی" سینٹ پیٹرزبرگ کانفرنس میں بطور مہمان شریک ہیں اور وہ میڈیا سیشنز میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے.
ایران کی اسلامی مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے رکن "الیاس حضرتی" بھی اس کانفرنس میں شریک ہیں.
اس کانفرنس میں چین، جرمنی، فرانس، سربیا، برطانیہ، جاپان، سپین، ترکی اور امریکہ کی نامور نیوز ایجنسیوں کے سربراہان شریک ہیں.
اس کانفرنس کے موقع پر ارنا نیوز چیف سمیت دنیا کے اہم خبر رساں اداروں کے سربراہان روسی صدر سے خصوصی ملاقات کریں گے.
*9467**274
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 5 =