6 جون، 2019 12:32 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83342284
0 Persons
روس اور چین کا ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کا مطالبہ

ماسکو، 6 جون، ارنا – روس اور چین کے صدور نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ اور اس کے مکمل نفاذ کا مطالبہ کیا ہے.

چین کے صدر شی جن پنگ نے ماسکو کے سرکاری دورے کے موقع پر صدارتی محل کریملن میں اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی.
دونوں رہنماوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بیجنگ اور ماسکو ایران جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی جوہری ادارہ بارہا ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کرچکا ہے، جوہری معاہدے کو بڑی اہمیت حاصل ہے لہذا ہم دوسرے فریقین سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنے وعدوں پر من و عن عمل کریں گے.
روس اور چین کے سربراہان مملکت نے ایران کے ساتھ معاشی تعاون کی توسیع کی حمایت کرتے ہوئے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کا اعلان بھی کیا.
*9467**274
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =