ایران کی شمالی سرحد آستارا سے 63 ملین ڈالر مصنوعات باہر بھیجی گئیں

آستارا، 6 جون، ارنا - ایران کے شمالی صوبے سے ملحقہ ساحلی سرحد آستارا سے گزشتہ دو مہینوں کے دوران 63 ملین ڈالر نان آئل مصنوعات مختلف ممالک کو بھیجی گئیں.

یہ بات آستارا کسٹم اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل "رسول امیدی" نے جمعرات کے روز ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ نئے ایرانی سال کے آغاز سے (21 مارچ 2019) آستارا سرحد کے ذریعے ایک لاکھ 22 ہزار ٹن مختلف مصنوعات بیرون ملک بھیجی گئیں جن کی مالیت 6 کروڑ 30 لاکھ ہے.
انہوں نے کہا کہ زیادہ مصنوعات جمہوریہ آذربائیجان، روس، یوکرائن اور جارجیا کو بھیجا گیا ہے جس میں زیادہ تر زرعی اشیا، کیمیائی مواد، معدنیات، خوراک، سیمنٹ، ٹیکسٹائل، دستکاری کے سامان، کارپٹ اور ملبوسات شامل ہیں.
ایرانی عہدیدار کے مطابق، اسی دوران آستارا سرحد سے دو لاکھ 90 ہزار 983 افراد نے نقل و حرکت کی ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں باہر جانے والوں میں 81 فیصد اور ملک میں داخل ہونے والوں کی شرح میں 66 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔


*9467**274
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 2 =