تاجک صدر کی عیدالفطر پر ایرانی قوم اور حکومت کو مبارکباد

تہران، 5 جون، ارنا - جمہوریہ تاجکستان کے صدر مملکت «امامعلی رحمان» نے عیدالفطر کی آمد پر اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے.

تاج صدر نے اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر «حسن روحانی» کے نام ایک خصوصی پیغام میں ایرانی قوم کی ترقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مستقبل میں ایران اور تاجکستان کے تعلقات میں مزید اضافے کے لئے دونوں ملکوں کی قیادت مل بیٹھ کر کام کریں گی.
صدر امامعلی رحمان نے کہا کہ ایران اور تاجکستان ان مبارک ایام میں یہ عہد کرتے ہیں کہ اسلام کے اصولوں کی بالادستی، بھائی چارے اور نیک کامیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کو جاری رکھیں گے.
اس سے پہلے صدر مملکت ایران نے بھی اپنے تاجک ہم منصب کے نام ایک پیغام میں عیدالفطر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ عیدالفطر مسلم اقوام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا دن ہے.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =