5 جون، 2019 7:16 PM
Journalist ID: 1312
News Code: 83342044
0 Persons
ایران علاقائی سلامتی کی مضبوطی چاہتا ہے: صدر روحانی

تہران، 5 جون، ارنا - صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے ہم ہرگز کسی ملک یا بڑی طاقتوں سے لڑائی نہیں بلکہ علاقائی سلامتی کی مضبوطی چاہتے ہیں.

یہ بات ڈاکٹر «حسن روحانی» نے عیدالفطر کے موقع پر قطری امیر کی جانب سے کئے جانے والے ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر قطر کے امیر «شیخ تمیم بن حمد آل ثانی» نے اس پرمسرت دن کے موقع پر ایرانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی.
صدر ایران نے مزید کہا کہ ممالک کے خلاف دباؤ، گھیراؤ اور معاشی پابندیاں غلط طریقہ ہے.
انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں کسی ملک یا بڑی طاقت سے محاذ آرائی نہیں چاہتا تاہم اگر کسی کی جانب سے غیرتعمیری نقل و حرکت دیکھی گئی تو قطعی طور پر ایران اس کا موثر انداز میں جواب دے گا.
ڈاکٹر روحانی نے جی سی سی اور عرب لیگ کے حالیہ اجلاس سے متعلق قطری حکومت کے مؤقف کا خیرمقدم کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم قطر کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں.
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات نے یمن اور قطر سے متعلق غلط رویہ اپنایا ہوا جس سے پورے خطے کو نقصان پہنچے گا.
قطری امیر نے بھی کہا کہ ایران اور قطر مختلف علاقائی مسائل پر مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں.
شیخ تمیم نے اس بات پر زور دیا کہ صرف بات چیت کے ذریعے کشیدگی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے اور اس حوالے سے ہم کویتی امیر کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں.
274** 9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 4 =