5 جون، 2019 12:12 PM
Journalist ID: 1312
News Code: 83341834
0 Persons
عیدالفطر یگانیت اور ہمدری کا دن ہے: ایرانی صدر

تہران، 5 جون، ارنا - صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا کے مسلمان بالخصوص ایرانی قوم کو عیدالفطر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے قوموں کے درمیان ہمدری، قوت اور اسلامی اتحاد کا دن قرار دے دیا.


ڈاکٹر روحانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں مزید کہا کہ عیدالفطر عالم اسلام کی طاقت اور وحدت کا مظہر ہے.
انہوں نے کہا کہ دنیا کے مسلمان بالخصوص ایران کی غیرتمند قوم ماہ صیام میں روزہ داری کے ساتھ اللہ رب العزت کی عبادت میں رہے، مسلمانوں نے اس مہینے میں صبر، استغفار اور اللہ کی نعمتوں کا بھرپور انداز میں شکرانا ادا کیا.
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ عیدالفطر سے مراد یگانیت، ہمدردی، ہم آہنگی، اتحاد کی مضبوطی اور غریب طبقوں کا خیال رکھنا ہے.
انہوں نے ایرانی قوم کی کامیابی اور خوشحالی کے لئے دعا کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت اور عوام کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہوگا.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 10 =