امید ہے جاپانی وزیراعظم کا دورہ ایران خطی تناؤ میں کمی کیلئے موثر ہو: عراقچی

تہران، 5 جون، ارنا - اعلی ایرانی سفارتکار نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جاپانی وزیراعظم کا آئندہ دورہ ایران خطے میں کشیدگی میں کمی کے لئے تعمیری ثابت ہوگا.


یہ بات «سید عباس عراقچی» نے NHK ٹی وی چینل کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے کہی.
انہوں نے یہ اندازہ لگایا کہ جاپان، امریکہ کو خطے کی موجودہ صورتحال سے متعلق سمجھانے کی صلاحیت رکھتا ہے.
عراقچی جو ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی ہیں، نے جاپانی وزیراعظم کے آئندہ دورہ ایران کا خیرمقدم کرتے ہوئے مزید کہا کہ «شنزو ابے» اگلے ہفتے تہران میں سپریم لیڈر سمیت اعلی ایرانی قیادت سے ملیں گے.
رپورٹس کے مطابق، جاپانی وزیراعظم 12 جون کو اسلامی جمہوریہ ایران کا سرکاری دورہ کریں گے.
شنزو ابے کا آئندہ دورہ ایران، اسلامی انقلاب کے بعد کسی بھی جاپانی وزیراعظم کا پہلا دورہ ہوگا.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 6 =