ایرانی سپریم لیڈر کی امامت میں نماز عیدالفطر کی ادائیگی

تہران، 5 جون، ارنا - ایران کی ایماندار اور مومن قوم نے آج بدھ کے روز رمضان المبارک کے مہینے روزہ داری، عبادت اور اخلاص کے شکرانے کے طور پر عید الفطر کی نماز انتہائی عقیدت و احترام سے ادا کی.

اس عظیم معنوی اجتماع کا نقطہ عروج، تہران میں واقع امام خمینی (عح) مصلی گراؤنڈ اور اس کے گرد و نواح کی سڑکوں پر تہران کے عوام کی نماز عید تھی جو قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی ''سید علی خامنہ ای'' کی امامت میں ادا کی گئی. 
سپریم لیڈر نے عید الفطر کی نماز کے خطبوں میں، ایرانی قوم اور پورے عالم اسلام کو عید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی. 


انہوں نے عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی عظیم شرکت کی تعریف کی۔


آیت اللہ خامنہ ای نے مسئلہ فلسطین کو دنیائے اسلام کا اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ بحرین کے اجلاس کا مقصد امریکہ کی غلطی سازش "صدی معاہدہ" کو حاصل ہونا ہے البتہ اللہ تعالی کی مدد سے شکست کا سامنا ہوگا۔


ایرانی سپریم لیڈر نے ڈیل آف سنچری منصوبے کو اسلامی دنیا کے خلاف ایک بڑی خیانت قرار دیتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی گروپ اور جن ممالک اس سازش سے اپنی مخالفت کا اعلان کرتے ہیں، کا شکریہ ادا کیا۔


ایران میں نماز عید کے بڑے اجتماعات تہران سمیت اہم صوبائی دارالحکومتوں اور دیگر مقامات پر ہوئے. اس موقع پر لاکھوں فرزندان اسلام بارگاہ الہی میں سربسجود ہوئے. 
9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@




آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =