مزاحمت، غنڈہ گردی کے سامنے ہر آزاد ملک کا واحد ردعمل ہے: ایرانی سپریم لیڈر

تہران، 4 جون، ارنا – ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا کہ دھمکی اور غندہ گردی کے سامنے کسی بھی آزاد اور خودمختار ملک کا واحد ردعمل مزاحمت ہے۔

یہ بات قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے منگل کے روز بانی عظیم انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کی 30ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ 


انہوں نے بانی انقلاب کی عظیم شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رح) کی اہم خصوصیات میں سے ایک، مسائل کے سامنے مزاحمت، شجاعت، مظلوم سے حمایت، صداقت، ایمانداری اور انصاف تھی۔
ایرانی سپریم لیڈر نے مزید بتایا کہ دشمن امام خمینی کو اپنے راستے سے باز رہنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوا۔


انہوں نے کہا کہ ایرانی انقلاب 'ظالم کے سامنے مزاحمت اور مظلوم سے حمایت' کے اصل پر مبنی ہے۔


ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا کہ لبنان، عراق، شام اور فلسطین میں امریکیوں کی مسلسل شکست سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ مزاحمتی فرنٹ اب ماضی کی بہ نسبت مزید طاقتور ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ امریکہ عالمی معیشت میں افول و زوال سےدوچار ہوگیا ہے۔


ایرانی قائد نے کہا کہ امریکی معاشرہ اخلاقی تباہی کی طرف گامزن ہے اور فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں ناجائزصہیونی ریاست کی پشت پناہی،اور یمن میں نہتے عوام کے قتل عام سے حمایت اس ملک کی اخلاقی تباہی کی علامت ہے۔


9410٭274٭٭


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =