4 جون، 2019 2:15 PM
Journalist ID: 1837
News Code: 83341142
0 Persons
ایران کا سوڈان میں سویلین حکومت کی بالادستی پر زور

تہران، 4 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے افریقی ملک سوڈان میں حالیہ سیاسی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وہاں کی حکومت سویلین انتظامیہ کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

ترجمان دفترخارجہ «سید عباس موسوی» نے سوڈان میں طاقت کے حالیہ بڑھتے ہوئے تنازع اور وہاں غیرملکی محاذ آرائی پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ عوامی مطالبات پر توجہ دی جائے اور حکومت کو سویلینز کے سپرد کردیا جائے.
انہوں نے سوڈان کے تمام گروہوں سے مطالبہ کیا کہ اندرونی اختلافات کو پُرامن بات چیت سے حل کریں اور مزید کشیدگی کی روک تھام کے لئے الزامات اور بداعتمادی کی فضا کو فروغ نہ دیا جائے.
ترجمان نے سوڈان کے حالیہ سیاسی تنازعات میں مظاہروں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدری کا بھی اظہار کیا.
انہوں نے سوڈان میں خارجی قوتوں کی مداخلت پر خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ سوڈانی عوام ہوشیار رہیں تا کہ ملک میں بیرونی مداخلت سے کہیں افراتفری، دہشتگردی اور تشدد کی فضا نہ بن جائے.
سید عباس موسوی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مسلمانوں کے بڑے مذہبی تہوار عیدالفطر کی آمد پر سوڈان کے تمام گروہ اختلافات کا خاتمہ کرتے ہوئے عوام کی سلامتی اور ملکی استحکام کے لئے آگے بڑھیں گے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 0 =