جنوبی کوریا، ایران کیساتھ بینکاری مسائل کے حل کیلئے پُرعزم

تہران، 4 جون، ارنا - جنوبی کوریا کے نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ بینکاری شعبے میں دوطرفہ تعاون کی راہ میں رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے.

کورین وزیر نے سربراہ ایرانی مرکزی بینک عبدالناصر ہمتی کے ساتھ ایک ملاقات میں مزید کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات ہمارے لئے اہمیت رکھتے ہیں اسی لئے ہم معاشی مسائل بالخصوص بینکاری لین دین کو بحال کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے.
اس موقع پر انہوں نے گزشتہ دس مہینوں کے دوران ایران میں معاشی استحکام لانے سے متعلق مرکزی بینک کی پالیسی کو سراہا.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم ایران اور کورین بینکوں کے مابین پیدا ہونے والے مالی مسائل کا ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے.
یاد رہے کہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ کورین حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے سئول کے دورے پر ہیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 3 =