4 جون، 2019 10:47 AM
Journalist ID: 1837
News Code: 83340914
0 Persons
نیپال کا ایران کیساتھ تعلقات کے فروغ پر زور

تہران، 4 جون، ارنا - نیپال کی صدر نے ایران اور نیپال کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات کے شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

یہ بات خاتون 'ودیادیوی بھنڈاری' نیپال میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر کی اسناد تقرری پیش کرنے کی تقریب میں کہی۔


انہوں نے ایران اور نیپال کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے اقتصادی کے شعبے میں باہمی تعلقات کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔


اس موقع ایرانی سفیر 'علی چگنی' نے کہا کہ ایران نیپال کیساتھ اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، تکنیکی اور انجینرنگ کی خدمات اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعلقات کی توسیع کا خواہاں ہے۔


قابل ذکر ہے کہ علی چکنی ایک ہی وقت میں نئی دہلی میں تعینات ایرانی سفیر بھی ہے۔


9410٭274٭٭


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 2 =