4 جون، 2019 10:22 AM
Journalist ID: 1837
News Code: 83340893
0 Persons
ایران سے تعلقات کو اہم سمجھتے ہیں: جاپانی عہدیدار

بیجنگ، 4 جون، ارنا – سنیئر جاپانی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جاپان کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں جن کو بڑی اہمیت حاصل ہے.

جاپانی حکومت کے سنیئر ترجمان کے مطابق، جاپان خطے میں کشیدگی کو کم کرانے کے لئے کوشاں ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ جاپان کے ایران کے ساتھ روائتی تعلقات ہیں اور ہم انھیں اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جاپان، ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا.
یاستوشی نشیمورا کا کہنا تھا کہ ہمیں علم ہے کہ ایران، جوہری معاہدے پر پابند ہے اور یہ جاپان کے لئے اہمیت رکھتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ جاپان، ایران کے ساتھ روائتی تعلقات کے تناظر کو دیکھتے ہوئے خطے میں امن و سلامتی کی بالادستی کے لئے ہر ممکن مدد کرے گا.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 13 =