ایران کا جنوبی کوریا کیساتھ بینکاری مسائل کے جلد حل کا مطالبہ

تہران، 4 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے جنوبی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان بینکاری شعبے کو درپیش مسائل کے جلد حل پر سنجیدہ اقدامات اٹھائے.

یہ مطالبہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ «عبدالناصر ہمتی» نے جنوبی کوریا کے سرکاری دورے کے موقع پر کورین حکام سے کیا.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی کوریا بینکاری تعاون کی راہ میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کرے.
سنیئر ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ سیاسی، معاشی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں تاہم امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی وجہ سے گزشتہ ایک سال کے دوران ایران کوریا تجارتی حجم میں کمی آئی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا کے بینکوں نے دوطرفہ تعاون سے متعلق حد سے بڑھ کر محتاط رویہ اپنایا ہوا ہے جس سے باہمی تعلقات متاثر ہوں گے.
ہمتی نے اس امید کا اظہار کیا کہ جنوبی کوریا بینکاری تعاون کی بحالی کے لئے موثر طریقہ کار اپنائے گا.
جنوبی کوریا کے چیف مرکزی بینک نے کہا ہے کہ کورین بینکوں کو امریکی پابندیوں پر تشویش ہے تاہم وہ اس مسئلے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کوششیں کریں گے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =