ایران میں ایک لاکھ 85 ہزار افغان پناہ گزین اپنے وطن واپس لوٹ گئے

تہران، 4 جون، ارنا - افغانستان کے محکمہ برائے امور پناہ گزین نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ مہینوں کے دوران ایران میں مقیم ایک لاکھ 85 ہزار افغان مہاجرین اپنے ملک کو واپس لوٹ گئے.

افغان چینل 1 کے مطابق، 85 ہزار مہاجرین رضامندانہ طور پر واپس آئے جبکہ باقی پناہ گزین ایران میں بے روزگار اور دشوار زندگی کی وجہ سے افغانستان واپس جانے پر مجبور ہوئے.
رپورٹ میں اقوام متحدہ کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال 7 لاکھ افغان مہاجرین ایران سے اپنے وطن واپس چلے گئے.
بین الاقوامی ادارہ برائے امور پناہ گزین نے بھی اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا تھا کہ گزشتہ چھ سالوں کے دوران 32 لاکھ افغان مہاجرین اپنے ملک واپس چلئے گئے جن میں 95 فیصد ایران اور پاکستان میں مقیم تھے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 11 =