ایرانی قوم سے متعلق امریکی رویے میں تبدیلی ترجیح ہوگی: ترجمان

تہران، 3 جون، ارنا - ایران نے مذاکرات سے متعلق امریکہ کی حالیہ پیشکش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بیان بازیوں سے کوئی دلچسپی نہیں جبکہ ایرانی قوم سے متعلق امریکی قیادت کے رویے میں تبدیلی ترجیح ہوگی.

ترجمان دفترخارجہ «سید عباس موسوی» نے امریکی وزیر خارجہ کی غیرمشروط مذاکرات کی پیشکش پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہمارے نزدیک بیان بازی یا پرانے مقاصد کو چھپانے کے لئے نئے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں بلکہ ایران کے لئے یہ اہم ہے کہ امریکہ اپنی سوچ اور ایرانی عوام سے متعلق اپنے رویے میں تبدیلی لائے.
انہوں نے بتایا کہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ جاری رکھنے سے متعلق پومپیو صاحب کی حالیہ باتیں ان کے غیرتعمیری رویے کی عکاسی کرتی ہے جس میں تبدیلی لانا ناگزیر ہے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =