ایرانی سپریم لیڈر کی امامت میں عید الفطر کی نماز  ادا کی جائے گی

تہران، 2 جون، ارنا - نمازِ عید الفطر گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' کی امامت میں تہران میں واقع امام خمینی (رح) مصلی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی.

ایران کے ایماندار اور مومن عوام، عید الفطر کے روز ایک مہینے کی روزہ داری، عبادت اور اخلاص کے شکرانے کے طور پر، عید الفطر کی نماز انتہائی عقیدت و احترام سے ادا کریں گے.
امام خمینی (رح) مصلی گراؤنڈ کے دروازے صبح 4 بج کر تیس منٹ سے عبادت گزاروں اور نمازیوں کے لئے کھول دئے جائیں گے.
ہر سال کی طرح اس سال بھی مصلی امام خمینی (رح) میں تہران کے لاکھوں مؤمنین کی اس قومی اور معنوی اجتماع میں شرکت متوقع ہے.
9410٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 11 =