ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں 2.7 ٹن سے زائد منشیات ضبط کرلی گئیں

زاہدان، 1 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں سیکورٹی فورسز نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے ایرانشہر اور سراوان میں 2.763 ٹن منشیات پکڑلیں.

یہ بات ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کے پولیس چیف بریگیڈیئر 'محمد قنبری' نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.


ان کے مطابق، سرحدی اور پولیس فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران 3 اسمگلروں کی گرفتاری کے علاوہ مختلف اسلحہ، دو ٹن اور 429.55 کلوگرام افیون، 1.5 کلوگرام ہیروئن، 304.985 کینابیس، 26.5 کلوگرام گلاس اور 1.150 کلوگرام دوسری منشیات اسمگلروں سے برآمد کر لی گئیں ہیں.


ایران کے سیکورٹی اداروں کی بروقت کاروائی کی وجہ سے اسمگلروں کی یہ کوشش ناکام ہوئی.


274*9393**


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 6 =