1 جون 2019 - 13:04
Journalist: 939351
News Code 83336427
0 Persons
ایران کیساتھ کھڑے رہیں گے: پاکستانی وزیر

اسلام آباد، 1 جون، ارنا - پاکستان کے وزیر برائے پارلیمانی امور نے ایران کے دشمن کو پاکستان کا دشمن قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم حالیہ علاقائی تبدیلیوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑے رہیں گے.

یہ بات «علی محمد خان» نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کے زیر اہتمام بین الاقوامی یوم القدس کے سمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے خطے کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل، پاکستان کا نمبر ون دشمن ہے، ایران کا دشمن بھی پاکستان کا دشمن ہے.

علی محمد خان نے بانی عظیم اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امام خمینی اور اسلامی جمہوریہ ایران کا شکرگزار ہیں کہ عالمی یوم القدس کا دن مقرر کرکے مسلمانوں کو اتحاد کے لئے اکھٹا کیا جس کے ذریعے سے فلسطین کو نجات ملے گی.

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین پر صہیونیوں کے مظالم جاری ہیں اور اسے روکنے کے لئے عالمی انسانی حقوق کے ادارے بالخصوص اسلامی ممالک کو موثر کردار ادا کرنا ہوگا.

پاکستانی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ خطے کی اسلامی ریاستیں بشمول ایران اور پاکستان کو چاہئے کہ اسلام مخالف سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ایک ہوجائیں.

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، ایران کی بہار قوم اور ان کی قابل احترام قیادت کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا.

علی محمد خان نے اس بات پر زور دیا کہ امت مسلمہ کو چاہئے کہ اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دنیا میں مظلوم قوموں کی آواز بنے.

274**9393*

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@


آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =