ایران کا غیرملکی اڈوں پر اپنے طیاروں کیلئے ایندھن کی عدم فراہمی پر احتجاج

تہران، 1 جون، ارنا - ایران نے بعض غیرملکی ہوائی اڈوں پر اپنے مسافربردار طیاروں کے لئے ایندھن کی عدم فراہمی پر بین الاقوامی سول ایوی ایشن تنظیم سے احتجاج کیا ہے.

ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نائب سربراہ کے مطابق، ایرانی طیاروں کو ایندھن کی فراہمی پر ہونے والے مسائل سے متعلق ICAO  تنظیم کے صدر اور سیکریٹری جنرل سے احتجاج کیا گیا ہے.


مرتضی دہقان نے کہا کہ بدقسمتی سے ایرانی ایئر لائن کے خلاف امریکی پابندیاں تمام عالمی قوانین، امریکہ اور ان کے اتحادی کی جانب سے انسانی حقوق کے دعوے کی خلاف ورزی ہے.


انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کا مقصد ہوائی نقل و حمل سے استعمال کرنے والے ایرانی عوام ہے اور وہ ایرانی قوم اور دوسرے ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو منقطع کرنا چاہتا ہے.


ایرانی عہدیدار نے کہا کہ مذاکرات اور گفتگو کے باوجود ایندھن کی فراہمی کو روکنا مسئلہ جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ جلد یہ مسائل حل ہوں گے.


تفصیلات کے مطابق، ایرانی ایئر لائن کی فلائٹ نمبر 721  گزشتہ ہفتہ فرینکفرٹ کی روانگی کے موقع پر آٹھ گھنٹے معطلی کے بعد جرمنی روانہ ہوگیا مگر ایندھن کی فراہمی کے لئے ترک دارالحکومت انقرہ میں چار گھنٹے تک اترنے پر مجبور ہوگیا.


274*9393**


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 9 =