2019والی بال ورلڈ لیگ، اٹلی کیخلاف ایران کی قابل قدر جیت

تہران، 1 جون، ارنا – ایرانی والی بال ٹیم نے چین میں جاری 2019 کے والی بال ورلڈ لیگ مقابلوں میں اٹلی کی طاقتور ٹیم کو 3-1 سے شکست دے دی.

ایران کی قومی ٹیم نے آج بروز ہفتہ چین میں منعقدہ 2019 کے والی بال ورلڈ لیگ مقابلوں میں اپنے پہلے میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اطالوی ٹیم کو مقتدرانہ انداز میں ہرا دیا.


ایرانی ٹیم آج چین کے خلاف اور کل بروز اتوار جرمنی کے خلاف میدان میں اترے گی.


ان مقابلوں کے پہلے ہفتے کا میزبان چین ہے اور جاپان بھی ان مقابلوں کے دوسرے ہفتے کی میزبانی کرے گا.


ایران کے دو خوبصورت شہروں' ارومیہ اور اردبیل'، ان مقابلوں کے تیسرے اور چوتھے ہفتے کے میزبان ہیں.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =