ایران نے بیرونی آمدنی کے حصول کیلئے متبادل راستے تلاش کرلئے

تہران، 1 جون، ارنا - سربراہ ایرانی مرکزی بینک نے کہا ہے کہ امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایرانی تیل کی فروخت کو صفر تک لائے گا جبکہ ہم نے اپنی بیرونی آمدنی کو حاصل کرنے کے لئے متبادل راستے تلاش کرلئے ہیں.

'عبد الناصر ہمتی' نے کہا کہ امریکہ اور ان کے اتحادی نے گزشتہ سال ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کیلئے اپنی بھرپور کوششیں کی جو ناکام ہوئیں لیکن روان سال میں ہماری اقتصادی صورتحال بہتر ہے اور ہم اس راستے میں مضبوطی سے کھڑے ہیں اور خوش قسمتی سے موجودہ صورتحال میں اقتصادی استحکام بھی برقرار ہے.


9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 3 =