ایران کی چین کو سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

بیجنگ، 1 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے چینی کمپنیوں کو ایران کی سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے.

یہ بات شنگھائی میں ایرانی ادارہ سیاحت کے نمائندے «حسین خلیفی» نے چین کی عالمی سیاحتی نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے بتایا کہ ایران نے سیاحتی صنعت کے فروغ کے لئے بڑے اقدامات اٹھائے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اس شعبے کی مزید ترقی میں چینی سرمایہ کار بھی حصہ لیں.
ایرانی نمائندے کے مطابق، آج دنیا کے مختلف ملکوں میں سیاحتی صنعت میں سرمایہ کاری میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایران میں جو کہ چینی سیاحوں کے لئے ایک اہم منزل ہے، سیاحتی صعنت میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑے مواقع موجود ہیں.
انہوں نے مزید بتایا کہ ایران سیاحتی شعبے کے فروغ کے لئے سنجیدہ ہے اور ہم چینی سرمایہ کاروں کو یقین دلاتے ہیں کہ ایران میں سرمایہ کاری ان کے لئے منافع بخش رہے گی.
حسین خلیفی کے مطابق، ایران ماحول اور سرسبز مقامات کے لحاظ سے ایک منفرد ملک ہے، وہاں کی تہذیب، ثقافت بالخصوص اسلامی اور تاریخی مقامات نے ایران کی سیاحتی پوزیشن کو مزید دوبالا کردیا ہے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 4 =