فلسطین کیخلاف سامراج قوتوں کی سازش ناکام رہے گی: ایرانی صدر

تہران، 31 مئی، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ فلسطین اور القدس کے خلاف سامراج قوتوں کی سازشیں ناکام رہیں گی.

ڈاکٹر «حسن روحانی» نے جمعہ کے روز تہران میں عالمی یوم القدس کی ریلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ قدس شریف کے خلاف قابض صہیونیوں اور سامراج کی سازشیں شکست کھا جائیں گی.
انہوں نے بتایا کہ ہمیں یقین ہے کہ حتمی فتح فلسطینیوں کی نصیب میں ہے اور فلسطینی سرزمین مسلمانوں، عیسائی اور یہودیوں کے لئے امن کا گہوارہ بنے گی.
صدر مملکت نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب ایران کی تاریخ میں یوم القدس کو بڑی اہمیت حاصل ہے، یہ دن مسلمانوں اور عالمی قابضیں کے خلاف مقابلے کا دن ہے اور اس کا پیغام یہی ہے کہ فلسطین زندہ ہے اور القدس کا تعلق بھی مسلمانوں سے ہے.
انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے بیت المقدس کو صہیونی دارالخلافہ تسلیم کیا جس کی ایک دو ممالک کے سوا کسی نے حمایت نہیں کی، اس کے بعد دشمنوں نے شام کے مقبوضہ علاقے گولان میں بھی صہیونی قبضے کو تسلیم کیا جسے کوئی بھی عالمی ادارہ یا ملک تسلیم نہیں کرتا.
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ قطعی طور پر ڈیل آف سنچری بھی ناکام ہوگی اور اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا.
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم 40 سالوں سے سامراجیت اور صہیونیوں کے خلاف سڑکوں پر نکلی ہے اور فلسطینی عوام بھی 71 سالوں سے سامراجیت اور صہیونیوں کے سامنے مزاحمت کرتے چلے آرہے ہیں.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 16 =