31 مئی، 2019 12:42 PM
Journalist ID: 1312
News Code: 83334929
0 Persons
قدس کا تعلق فلسطین اور تمام مسلمانوں سے ہے: ظریف

تہران، 31 مئی، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ القدس کا تعلق تمام مسلمانوں بشمول فلسطینی قوم سے ہے اور کسی کو یہ حق نہیں کہ اسے امریکہ اور صہیونیوں کے حوالے کرے.

«محمد جواد ظریف» نے جمعہ کے روز عالمی یوم القدس کی ریلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ فلسطین اور القدس کا سودا کرے.
انہوں نے کہا کہ آج کا پیغام یہ ہے کہ ہم القدس کو بھولنے والے نہیں اور نہ ہی اسے امریکہ اور صہیونیوں کے حوالے کرنے دیں گے اور نہ ہی ناجائز صہیونی ریاست بیت المقدس پر مالکیت کا دعویٰ کرسکے گی.
ظریف نے ایران کے خلاف بعض عرب حکمرانوں کے حالیہ بیانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ مٹھی بھر عرب حکمران کا یہ خیال ہے کہ وہ نیتن یاہو کا ساتھ دے کر اپنے مخصوص عزائم کو کامیاب بناسکتے ہیں.
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو آہنی گنبد کے دفاعی نظام کے ساتھ بھی اسرائیل کا تحفظ نہیں کرسکا تو وہ عرب ممالک کی کیا حفاظت کرسکتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں بہتر یہی کہ ایران پر الزامات لگانے اور اسرائیل کو خوش کرنے کے بجائے فلسطینی عوام اور القدس کی حمایت کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھایے جائیں.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =