امریکی انتظامیہ مذاکرات کی صلاحیت نہیں رکھتی: ایڈمیرل شمخانی

تہران، 31 مئی، ارنا – ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت بات چیت کرنے کے لائق نہیں کیونکہ وہاں کے حکمران مذاکرات کو بطور حربہ استعمال کرتے ہیں.

ایڈمیرل «علی شمخانی» نے المیادین نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ، مذاکرات کو مسائل کا حل نہیں بلکہ دباؤ ڈالنے کا ذریعہ سمجھتا ہے.
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ امریکہ، مسائل کے حل کی خاطر مذاکرات نہیں چاہتا.
اعلی ایرانی سیکورٹی عہدیدار نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذاکرات سے متعلق کوئی بات کرنے سے پہلے اپنی وعدہ خلافی اور ایرانی قوم کے نقصانات کا ازالہ کرے.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کسی بھی مذاکراتی عمل سے پہلے دباؤ اور نفسیاتی جنگ کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑتا.
274** 9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 9 =