31 مئی، 2019 12:35 PM
Journalist ID: 1312
News Code: 83334915
0 Persons
عراق نے ایران مخالف عرب لیگ اعلانیہ کا ساتھ نہیں دیا

تہران، 31 مئی، ارنا – مکہ مکرمہ میں عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر عراقی صدر نے ایران سے متعلق اختتامی اعلانیہ کی مخالفت کی.

عرب لیگ کے اعلامیہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف من گھڑت الزامات لگائے گئے تھے جس کی بنیاد پر صدر مملکت عراق «صالح برہم» نے اس سے اتفاق کرنے سے گریز کیا.
العربیہ چینل کے مطابق، عراقی صدر نے ایران مخالف اعلامیہ پر عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں احتجاج بھی کیا.
صدر صالح نے اس حوالے سے بتایا کہ ایران ایک پڑوسی ملک ہے جس کی سلامتی کا احترام کرنا ہوگا جبکہ ایران تعمیری مذاکرات اور خطے میں تشدد کے خلاف کسی بھی تعاون سے دریغ نہیں کرے گا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے پہلے ہی تیارہ شدہ اعلامیہ کو منظور کیا گیا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پرانے الزامات کو ایک بار پھر دہرایا گیا تھا.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 7 =