31 مئی، 2019 10:26 AM
Journalist ID: 1312
News Code: 83334708
0 Persons
ایران بھر میں عالمی یوم القدس کی ریلیوں کا آغاز

تہران، 31 مئی، ارنا - عالمی یوم القدس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران میں ملک گیر ریلیوں کا آغاز ہوگیا ہے جہاں کروڑوں عوام نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے صہیونی مظالم کی مذمت کی ہے.


اس موقع کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف ریلیوں کا اہتمام کیا گیا اور اسلامی انقلاب کے عظیم بانی حضرت امام خمینی (رح) کو ماہ رمضان کے آخری جمعے کو عالمی یوم القدس قرار دینے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مقاصد اور مظلوم فلسطینی قوم سے وفاداری کا اظہار کیا گیا ہے. 
ایران کے مختلف صوبے، اضلاع اور علاقوں سمیت تہران کے مختلف حصوں میں تعینات ارنا کے نمائندوں کے مطابق؛ تہران میں واقع مختلف مساجد سے یوم القدس کے ریلیوں کا آغاز ہوا جو تہران یونیورسٹی کے نماز گرونڈ تک لے جایا جائے گا. 
ان ریلیوں کا آغاز صبح 10 بجے سے ہوا جس کے دوران ایرانی قوم نے اسرائیل مردہ باد، ناجائز صیہونی ریاست مردہ باد اور ھیھات منا الذلہ کے نعرے لگائے. 
ایران کی بہادر عوام نے بھرپور انداز سے یہ پیغام دیا کہ وہ صرف قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے حکم پر چلتے ہیں اور اسلامی انقلاب کے خلاف کسی بھی سازشوں کو اپنے اتحاد سے شکست سے دوچار کردیں گے. 
اس کے علاوہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی سمیت عدلیہ کے سربراہ، اسپیکر، کابینہ کے وزرا، اعلی حکومتی اور عسکری حکام نے بھی تہران کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ریلیوں میں شرکت اور ایرانی قوم کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے. 
ایران کے مختلف شہروں میں ہونے والی عالمی یوم القدس ریلیوں میں حکومتی ارکان، مسلح افواج کے سربراہان، مذہبی رہنما اور اہم شخصیات بھی شریک ہوں گے. 
سرکاری ذرائع کے مطابق؛ ہزاروں ملکی اور غیرملکی صحافی اور میڈیا اسلامی جمہوریہ ایران میں ہونے والی عالمی یوم القدس کی ملک گیر ریلیوں اور اجتماعات کو بھرپور کوریج دیں گے. 
اس سال عالمی یوم القدس کے موقع پر ایرانی دارالحکومت تہران اور ملک کے تمام شہروں سمیت دنیا کے سینکڑوں شہر اور کئی ممالک میں عالمی یوم القدس کے موقع پر خصوصی تقریبات اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی. 
واضح رہے کہ حضرت امام خمینی (رح) نے 7 اگست 1979 میں اسلامی انقلاب کی فتح کے کچھ ہی عرصے بعد اپنے ایک تاریخی بیان میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کردیا. 
عالمی یوم القدس دنیا کے مسلمانوں کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کا دن ہے، یہ وہ دن ہے جس میں مسلمان، ناجائز صہیونی ریاست کے انسانیت سوز جرائم کی مذمت کرتے ہیں. 
اس دن کےموقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطین کے حق اور مقبوضہ سرزمین کی آزادی کے لئے مظاہرے کئے جاتے ہیں. 
القدس، مسلمانوں کا قبلہ اول اور دوسری مقدس مسجد، فلسطینیوں کی حقیقی سرزمین ہے جس پر صہیونیوں نے عالمی سامراجی طاقتوں کی مدد سے 1948 ناجائز قبضہ جمایا. 
قابض صہیونی ریاست کے جرائم پر فلسطینی عوام کے احتجاج کو انتفاضہ کا نام دیا گیا ہے اور اس مقصد کو پانے کے لئے اب تک سینکڑوں فلسطینی شہید اور لاکھوں زخمی ہوچکے ہیں. 
اس کے علاوہ اب بھی صہیونی جیلوں میں ہزاروں فلسطینی بالخصوص خواتین اور بچے اسیر ہیں جن کی صورتحال ابتر اور عالمی برادری کے لئے تشویش کا باعث ہے.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 8 =