ایران کی پیٹروکیمیل مصنوعات سے سالانہ 17 ارب ڈالر کی آمدنی

کرمانشاہ، 30 مئی، ارنا - اسلامیہ جمہوریہ ایران مختلف ممالک کو پیٹرو کیمیل مصنوعات کی فروخت سے سالانہ 17 ارب ڈالر آمدنی حاصل کرتا ہے.

یہ بات نائب ایرانی وزیر تیل اور قومی تیل کمپنی کے سربراہ نے جمعرات کے روز ایک مقامی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی.
«بہزاد محمدی» نے مزید کہا کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ پیٹرو کیمیکل کی آمدنی کو اگلے 5 سالوں میں 25 ارب ڈالر تک پہنچائیں.
انہوں نے مزید کہا کہ 17 ارب ڈالر کی آمدنی میں سے 12 ارب ڈالر برآمدات سے حاصل ہوتے ہیں جبکہ باقی اندرون ملک پیٹرو کیمیل مصنوعات کی فروخت سے حاصل ہوتے ہیں.
ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ اس وقت ایران میں 55 پیٹرو کیمیل کمپلکسز قائم ہیں جو زیادہ تر عسلویہ اور ماہشہر میں ہیں جہاں سالانہ 65 ملین ٹن مصنوعات کی پیداوار ہوتی ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران 22 ملین ٹن مصنوعات کو دنیا کے 30 علاقوں کو برآمد کرتا ہے.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 11 =