ریفرنڈم اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی علاقائی امن کا واحد حل ہے: ایران

تہران، 30 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن و استحکام کا واحد راستہ مقبوضہ فلسطین میں ریفرنڈن کا انعقاد اور پناہ گزینوں کی واپسی ہے.


دفترخارجہ نے جمعرات کے روز اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطین اور وہاں کے نہتے عوام گزشتہ 70 سالوں سے صہیونی مظالم، قبضے اور جارحیت کا سامنا کررہے ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں فلسطینی شہید اور اپنے گھربار سے نکلنے پر مجبور ہوئے ہیں.
بیان کے مطابق، فلسطین کی ابتر صورتحال اور صہیونی جارحیت سے پورا خطہ عدم استحکام اور بدامنی کا شکار ہے.
اسلامی جمہوریہ ایران صہیونیوں کے خلاف فلسطینی عوام کی جد و جہد اور اپنی سرزمین کو آزاد کرانے کے مقاصد کی ایک بار پھر حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دنیا کی حریت پسند قوموں سے اپیل کی ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح سے اس سال بھی عالمی یوم القدس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں.
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی نظر میں مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اہم مسئلہ ہے اور ہم صہیونیوں کے خلاف مقابلے کو ضروری سمجھتے ہیں.
دفترخارجہ کے مطابق، امت مسلمہ اور دنیا بھر کے مسلمان فلسطین کی حمایت اور ڈیل آف سنچری جیسی سازش کو ناکام بنانے کے لئے میدان میں نکلے.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 6 =