مسئلہ فلسطین اور القدس مٹنے والے نہیں: ایرانی سپہ سالار

تہران، 30 مئی، ارنا - ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور القدس مٹنے والے نہیں اور اللہ رب العزت کی مدد سے فلسطینی سرزمین سے صہیونیوں کے قبضے کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہوگا.

میجر جنرل «محمد باقری» نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ القدس ریلیوں میں بھرپور حصہ لیں.
انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ پروردگار عالم نے وعدہ دیا ہے کہ فلسطین پر ناجائز قبضہ جمانے والے صہیونی دشمن کا خاتمہ ہوگا جس کے بعد فلسطینی عوام باعزت طور پر اپنے وطن واپس آسکیں گے.
جنرل باقری نے بتایا کہ عالم یوم القدس کے تناظر میں ایرانی عوام ایک اور تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں جہاں وہ مظلموں کا ساتھ دیتے ہوئے ظالموں کی نفی کریں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ قطعی طور پر اس سال کے عالمی یوم القدس امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اور ان کے علاقائی حواریوں کی بزدلانہ شکست کا ایک اور مرحلہ ہوگا جہاں ڈیل آف سنچری، گریٹر اسرائیل اور فرات سے دریائے نیل والے اسرائیل جیسے منصوبے خاک میں مل جائیں گے.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 7 =