30 مئی، 2019 10:57 AM
Journalist ID: 1312
News Code: 83333763
0 Persons
بیت المقدس برائے فروخت نہیں: ایران

تہران، 30 مئی، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ القدس برائے فروخت نہیں بلکہ یہ مسلمانوں کا قبلہ اول اور ان کی خواہشات کا مرکز ہے.

«محمد جواد ظریف» نے تہران میں مسلم سفیروں کے اعزاز میں افطاری کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج دنیائے اسلام دشوار حالات سے گزر رہی ہے اور اس سے اور کیا خطرہ ہوسکتا ہے کہ بعض علاقائی ممالک ڈیل آف سنچری جیسے شرمناک منصوبے کو آگے بڑھارہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج ہمارا عدم اتحاد، آپس کے اختلافات بالخصوص امریکہ سمیت عالمی طاقتوں کی جارحانہ پالیسی کی وجہ سے بعض اسلامی ممالک نے ایک دوسرے کے خلاف ناجائز صہیونی ریاست سے اتحاد کرلیا ہے.
ظریف نے مزید کہا کہ اس سے اور اسلام کو کیا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے کہ مسلمانوں کے خون میں رنگے ہاتھوں والا نیتن یاہو اسلامی حکمرانوں سے دوستی کا دعویٰ کرتا ہے.
انہوں نے سنچری ڈیل کو مسلمانوں اور فلسطین کے لئے دردناک منصوبہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس منصوبے کا مقصد فلسطینی قوم کا سودا کرنا ہے.
محمد جواد ظریف نے کہا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح ایک اسلامی ملک میں فلسطین کا سودا کرنے پر کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے وہ بھی عالمی یوم القدس کے قریب، جبکہ القدس برائے فروخت نہیں اور نہ ٹرمپ کا اس پر کوئی حق ہے اور نہ ہی القدس کبھی نیتن یاہو کی ہوگی.
یاد رہے کہ آج سے قریب 40 سال پہلے بانی عظیم اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کی تاریخی تجویز پر ہر سال رمضان المبارک کے آخری جمعہ پر عالمی سطح پر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے یوم القدس منایا جاتا ہے.
اس دن میں ایران سمیت دنیا بھر کے اسلامی اور غیرمسلم ممالک میں یوم القدس کی ریلیاں ہوتی ہیں جن میں فلسطینیوں کی حمایت اور صہیونیوں کے جاری مظالم کی پرزور مذمت کی جاتی ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 4 =