القدس الشریف، امریکہ کا نہیں جس کو کسی کو بخش دے: ظریف

تہران، 29 مئی، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ القدس الشریف نہ امریکہ کا ہے جس کو کسی کو بخش دے اور نہ ہی ناجائز صہیونی ریاست کا ہے جس پر قبضہ جمائے۔

"محمد جواد ظریف" نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ القدس الشریف نہ امریکہ کا ہے جس کو کسی کو بخش دے اور نہ ناجائز صہیونی ریاست کا ہے جس پر قبضہ جمائے اور نہ ہی ان کے ستمگر اتحادیوں کا ہے جس کو خریدیں، القدس الشریف فلسطین کی سرزمین اور فلسطینی عوام کا ہے۔



انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ خود گواہی دیتا ہے کہ جو کسی بھی اس حقیقت کو نظر انداز کرے تو اسے تباہ کن شکست کا سامنا ہوگا۔



ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکومت اور عوام فلسطینی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔



9467**



ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@


آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 12 =