ایران مخالف امریکی پابندیوں کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے

 تہران، 29 مئی، ارنا-  نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کی دوسرے رکن ممالک کیجانب سے ایران مخالف امریکی پابندیوں کے بُرے اثرات کو خاتمہ دینے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سید عباس عراقچی" نے بدھ کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے اپنے روسی ہم منصب "سرگئی ریابکوف" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔



ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقے کی حالیہ تبدلیوں کا جائزہ لے کر مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔



اس موقع پر نائب ایرانی وزیر خارجہ نے ایران جوہری معاہدے کی حالیہ صورتحال اور اس کے نفاذ کی راہ میں حائل رکاوٹوں بالخصوص ایران مخالف امریکی پابندیوں کے سر نو آغاز سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران اور روس کے درمیان باہمی تعاون کی ضروت پر زور دیا۔



 انہوں نے مزید کہا کہ ہے ایران جوہری معاہدے کی دوسرے رکن ممالک کیجانب سے ایران مخالف امریکی پابندیوں کے بُرے اثرات کو خاتمہ دینے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کرنے کا وقت آگیا ہے۔



 اس موقع پر نائب روسی وزیر خارجہ نے بھی ایران کیجانب سے صبر و تحمل کے مظاہرہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ملک ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے حوالے سے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

9467**



ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

 


آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 3 =