29 مئی، 2019 3:20 PM
Journalist ID: 1837
News Code: 83332758
0 Persons
ایرانی صوبے بوشہر میں 450 کلوگرام منشیات برآمد

بوشہر، 29 مئی، ارنا – سمندری شعبے میں ایران کے جنوبی صوبے بوشہر کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ شہر بندر کنگان سے 450 کلوگرام افیون برآمد کر لیا گیا ہے.

یہ بات بریگیڈیئر 'ولی اللہ رضائی نژاد' نے گزشتہ روز ارنا کے نمائند ے کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.


انہوں نے کہا کہ سمندری فورسز کے ایک کامیاب آپریشن کے دوران 2 کارندوں کی گرفتاری کے علاوہ 450 کلوگرام افیوں کو ضبط کردیا گیاہے۔


یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے.
ایران، افغانستان کے ساتھ پڑوسی ہونے کی وجہ سے منشیات سمگلنگ کا نشانہ بنا ہوا ہے.
 2001میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دہشتگردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے بہانے سے افغانستان پر جارحیت کی جس کی وجہ سے منشیات کی پیداوار میں درجنوں فیصد اضافہ ہوا ہے.
اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.


9410٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 3 =