ایران نے الفجیرہ بندرگاہ واقعے سے متعلق امریکی دعوے کو مسترد کردیا

تہران، 29 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے اماراتی بندرگاہ الفجیرہ پر حالیہ حملوں میں ملوث ہونے سے متعلق امریکی مشیر قومی سلامتی کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا ہے.

ترجمان دفترخارجہ «سید عباس موسوی» نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دعویٰ اینٹی ایران B ٹیم کے منفی خیالات اور جارحانہ پالیسی کی ترجمانی کرتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ بی ٹیم کے دو رکن کی جانب سے ایسے من گھڑت دعوے کا اظہار کیا جانا مضحکہ خیز ہے جن میں طویل مدت سے ایران مخالف رویہ ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں.
موسوی نے کہا کہ جان بولٹن اور دیگر جارحانہ عزائم رکھنے والوں کو یاد رکھنا ہوگا کہ ایران اپنی بیدار قوم کی بدولت ہمہ وقت تیار اور وطن کے دفاع کے لئے آمادہ ہے اور خطے میں افراتفری پھیلانے سے متعلق دشمنوں کی سازشوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گا.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 5 =