29 مئی، 2019 2:10 PM
Journalist ID: 1312
News Code: 83332559
0 Persons
امریکہ باتیں نہیں، عمل کرکے دیکھائے: ایرانی صدر

تہران، 29 مئی، ارنا – صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ وائٹ ہاؤس باتیں نہیں بلکہ ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے.

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ جب امریکہ ایرانی عوام کے خلاف ظالمانہ اقدامات اور پابندیاں بند کرے اور اپنے وعدوں پر عمل کرنا شروع کرے تو ان کے لئے کوئی راستہ ہماری طرف سے بند نہیں.
صدر روحانی نے کہا کہ ایران ایک بیدار اور ذہین قوم ہے اور وہ کوئی بھی فیصلہ امریکی اقدامات کی بنیاد پر کرے گی.
ایرانی صدر نے رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع اور عالمی یوم القدس کی مناسبت سے صہیونیوں کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف مظلوم فلسطینی عوام کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ اس دن کی ریلیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں.


274*9393**


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =