ایران اور قطر کا خطی مسائل کے حل پر باہمی مذاکرات پر زور

تہران، 29 مئی، ارنا – نائب ایرانی وزیر خارجہ اور قطر کے نائب وزیر اعظم نے خطی تنازعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطی مسائل کو حل کرنے کیلئے باہمی مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا.

'سید عباس عراقچی اور محمد بن عبدالرحمن آل ثانی' نے منگل کے روز قطر میں ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے طریقوں اور علاقائی مسائل کیلئے باہمی بات چیت کی ضرورت پر زور دیا.

اس موقع میں عراقچی نے کہا کہ ایران، علاقائی امن اور استحکام کے شعبے میں خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے پر تیار ہے.

یاد رہے کہ سید عباس عراقچی نے 26مئی کو علاقے کے تین ممالک بشمول عمان، کویت اور قطر کے دورے پر روانہ ہوگئے.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@


آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 12 =