جوہری معاہدہ: ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات

تہران، 29 مئی، ارنا – نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے بدھ کے روز اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا.

نائب ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے اپنے روسی ہم منصب "سرگئی ریابکوف" کے ساتھ ملاقات کی.
فریقین نے اس ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، جوہری معاہدہ، علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی.
تفصیلات کے مطابق، روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف بدھ کے روز ایرانی اعلی حکام کے ساتھ جوہری معاہدے کی آخرین صورتحال پر مذاکرات کیلئے تہران پہنچ گئے.
ریابکوف نے گزشتہ دنوں کے دوران اعلان کیا تھا کہ روس، جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی ہنگامی نشست کے انعقاد کا خواہاں ہے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 6 =