امریکی پابندیوں نے خطے میں صحت اور خوراک کی فراہمی کو متاثر کیا ہے

تہران، 29 مئی، ارنا – ایرانی ادارہ ویٹرنری نے امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پابندیوں سے خطے میں صحت اور عوام کے لئے خوراک کی فراہمی متاثر ہوئی ہے.

یہ بات "علیرضا رفیعی پور" نے پیرس میں 78ویں عالمی تنظیم برائے جانوروں کی صحت (OIE)کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ دنیا میں ایک ہی صحت کی حکمت عملی حاصل کرنے کے لئے تمام ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران علاقے بالخصوص جانوروں کی بیماریوں کا کنٹرول اور خاتمے، انسانوں اور جانوروں کی عام بیماریوں میں تعمیری کردار ادا کر رہا ہے.
رفیعی پور نے کہا کہ امریکی پابندیوں سے ادویات، خوراک اور جانوروں کی مصنوعات کی برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہوگئے ہیں کیونکہ اب دوائیں، تشخیصی کٹس اور ویکسین کی فراہمی بہت مشکلات کا سامنا ہے اور دوسرے ممالک کو ایسے مسائل کا شکار ہوں گے.
انہوں نے منعقد ہونے والے اجلاس میں عالمی تنظیم برائے جانوروں کی صحت ( OIE) کے سربراہ سے اس مسائل کے خاتمے کے لئے مناسب حل کی تلاش کا مطالبہ کیا.


274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 11 =