29 مئی 2019 - 11:51
Journalist: 939351
News Code 83332109
0 Persons
ایران میں ''گمشدہ جنت'' پر ایک جھلک

تہران، 29 مئی، ارنا - ''گمشدہ جنت'' ایران کے ضلع مرودشت کی ایک سرسبز اور سیاحتی جگہ کا نام ہے. اس کا اصل نام تنگ بستانک ہے جو آج گمشدہ جنت کے نام سے مشہور ہے.

گمشدہ جنت جس کا کل رقبہ 15 ہزار ایکڑ ہے، کی خصوصی حفاظت کی جاتی ہے. یہ سرسبز جگہ ایران کے جنوبی صوبے فارس کے شمال مغربی علاقے میں ہے جو صوبائی دارالحکومت شیراز سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے.


گمشدہ جنت مجموعی طور پہاڑی علاقے جس میں جنگلات بھرے ہوئے ہیں، یہاں موسم گرما خشک اور موسم سرما میں زبردست سردی ہوتی ہے.


 یہاں سالانہ اوسطا 42.479 ملی میٹر بارش ہوتی ہے. سمندر کی سطح سے 1700 سے 2700 سے اونچا ہونے کی وجہ سے یہاں موسوم گرما میں بھی سردی رہتی ہے.


 درودزن ڈیم کی جھیل اپنے دلکش اور خوبصورت قدرتی مناظر کے ساتھ اس علاقے کے قریب میں واقع ہے جس میں خوبصورت بلوٹی جنگلات اور ہرا بھرا چاول کے کھیت اس علاقے کو جنت بن گیا ہے.



اس علاقے میں ایک حسین آبشار موجود ہے جس کی تک رسائی کے لئے چنار کے درختوں کے جنگلوں سے عبور کرنا چاہیئے.


یہ دلکش علاقہ اور صوبے فارس کے دوسرے سیاحتی مقامات سمیت تخت جمشید، نقش رستم اور پاسارگاد کے درمیان مشترکہ روڈ مواصلات موجود ہے.



 گمشدہ جنت اسلامی جمہوریہ ایران میں سب سے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جو سالانہ بڑی تعداد میں سیاحوں موسم بہار میں اس کی سیر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں.


9393**


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 6 =