عراقی وزیر اعظم عنقریب ایران اور امریکہ کا دورہ کریں گے

بغداد، 28 مئی، ارنا- عراق کے وزیر اعظم "عادل عبدالمہدی" عنقریب ایران اور امریکہ کا دورہ کریں گے۔

 عراق کے وزیر اعظم  نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقائی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے عنقریب ایران اور امریکہ کا دورہ کریں گے۔



 انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ جاپان کے بیانات سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ علاقے کی حالیہ صورتحال میں بہتری آئی گی۔



انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کے حالیہ دورہ عراق کا مقصد بھی واضح اور روشن تھا۔



عادل المہدی نے مزید کہا کہ عراق، خطے کی حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا تا کہ ایران مخالف امریکی پابندیاں، عراق پر بُرے اثرات مرتب نہ کریں۔



انہوں نے مزید کہا کہ عراق نے اس سے پہلے ایران مخالف امریکی پابندیوں کے حوالے سے اپنے موقف کا اعلان کیا ہے اور ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ امریکہ، ایران کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھا لے۔



عراقی وزیر اعظم نے یہ وارننگ بھی دی کہ اگر ایران مخالف امریکی پابندیوں اور دباؤ کا سلسلہ جاری رکھے تو ان کے بُرے اثرات سارے خطی ممالک پر مرتب ہوں گے۔



 واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے اپنے علاقائی دورے کے سلسلے میں 26 مئی کو عراق کا دورہ کرتے ہوئے عراقی حکام کیساتھ اپنی ملاقاتوں میں عدم جارحیت کے علاقائی معاہدے کی تجویز دی تھی۔



9467**



ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@


آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 2 =